27 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمھوریھ ایران کے صدر جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلۓ نیویارک گۓ ھوۓتھے تھران پہنچ گۓ۔

ابنا: اسلامی جمھوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج سہ پہر تھران پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتکو کرتے ھوۓ کہا کہ اقوام متحدہ کی سیاسی فضا میں گروہ بندی قایم ھوگئ ھےکہ جس کے ایک طرف عالمی سرمایہ دارانہ نظام اور دوسری طرف دنیا کی آذاد اور خود مختار حکومتیں ھیں۔صدر مملکت احمدی نژاد نے کہ جو جنرل اسمبلی کے 67ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلۓ نیویارک گۓ ہوۓ تھے دو عالمی اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ملاقات میں اھم دو طرفہ علاقائ اورعالمی مسايل کے بارے میں تبادلہ حیال کیا ۔...../169